تازہ تر ین

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لندن پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لندن پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان اور دیگر ٹیم آفیشلز لندن پہنچ گئے ہیں، گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان نے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، نجی مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔ قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ لیگ میچز ہونگے۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے اٹھارہ جون تک انگلینڈ میں ہوگی،روایتی حریف چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل آئیں گے،بڑے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں،پاکستان کو پول میچز میں سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،شاہینوں کی اونچی اڑان ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کو یقینی بنا دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain