تازہ تر ین

رمضان قریب،کالعدم تنظیمیں بھی ان ایکشن, اصل مقصد کیا ہے؟

لاہور(وقائع نگار)رمضان المبارک کے نزدیک آتے ہی کالعدم تنظیمیں اور مدارس ایک بار پھر متحرک ہوگئے،پنجاب سمیت ملک بھر میں انڈر گراﺅنڈ چندے کی وصولی جاری،شیڈول فور میں شامل کارکنان نے اضلاع بدل کر فنڈنگ کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی کے آخر سے آغاز ہونے والے ماہ رمضان سے قبل ہی صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب اور فیصل آباد اور سرگودھا کے اضلاع میںحکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی کئی جماعتوں کے کارکنان ایک بار پھر متحرک ہوچکے ہیں اور اپنے ہمدردوں اورعام عوام سے چندہ ،زکوة اور فطرانہ کے لیے درخواست کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے اس بار رسید نہ دینے کی حکمت عملی بھی اکٹیار کی جارہی ہے اور چندہ وصول کرنے والا صرف سادے کاغذ پر ہی رسید جاری کررہا ہے جس کے متعلق عوام کو بتایا جارہا ہے کہ رسید کی موجودگی سے چندہ دنے والا بھی قانون کی گرفت میں آسکتا ہے اس لیے اگر آپ اپنے ادا کردہ چندے سے متعلق معلومات چاہتے ہیں تو ہمارے قائدین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ اس سال شیڈول فور میں شامل بہت سے کالعدم تنظیموں کے ارکان اپنے اضلاع کی بجائے دوسرے ضلعوں میں اپنی تنظیموں کے لیے چندہ مہم شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے وہ بلاروک ٹوک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جماعة الدعوة کے قائدین کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قائدین نے اپنے کارکنان کو سختی سے چندہ جمع کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ اس ضمن میں ان کی فلاحی تنظیم جو کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے نام سے کام کرتی ہے کے رضاکار بھی اس حوالے سے محتاط ہیں اور کسی بھی قانونی خلاف ورزی سے گریز کررہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain