تازہ تر ین

عمران خان نے پیپلزپارٹی کی سب سے اہم وکٹ گر ا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان نے سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی، فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں غیرمشروط شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ پی ٹی آئی اسی ماہ سیالکوٹ میں پہلے مسلم لیگ ن کی وکٹ بھی گرا چکی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عمر ڈار سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں غیرمشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فردوس عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔ عمر ڈار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے سیالکوٹ میں تحریک انصاف مضبوط ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain