تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور شکار کو سزا سنا دی گئی

 لاہور(ویب ڈیسک) بکی کے رابطوں پر تاخیر سے آگاہ کرنے پر کرکٹر محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ انہیں 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ کرکٹر محمد نواز پر دورہ آسٹریلیا کے دوران بکی کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق 16 مئی سے ہو گا جس کے ساتھ انہیں 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ بھی جمع کروانے ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain