تازہ تر ین

ہم نے وہ کامیابی حاصل کی جس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب دیکھتی ہیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی سیریز میں تاریخی فتح کے بعد وطن پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے توپی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، عثمان واہلہ سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شانداراستقبال کیا۔ قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔پرجوش ہجوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے،میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ویسٹ انڈیز کی جیت میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب دیکھتی ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ایسی کامیابیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد فراہم کریں گی، ضروری ہے کہ ہم اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں ۔اس موقع پر سابق کپتان نے قوم کی دعاو¿ں اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 15 مئی کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان اور کپتان مصباح الحق کو بھی یادگار انداز میں رخصت کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain