لاہور(آئی این پی) عمران نذیر نے کہا ہے کہ مزید چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، وٹامن ڈی کی کمی بڑھتے ہوئے یوریک ایسڈاور کولیسڑول نے انھیں کرکٹ سے دور کر دیا ہے، بیماریوں کے سبب جسم کے جوڑوں میں شدید درد اب بہت حد تک کم ضرور ہوا ہے البتہ ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے۔پاکستان کےلئے آٹھ ٹیسٹ 79ون ڈے اور 25ٹی 20کھیلنے والے عمران نذیر کی کرکٹ میں واپسی کا فوری کوئی امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنر کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی ،بڑھتے ہوئے یوریک ایسڈاور کولیسڑول نے انھیں کرکٹ سے دور کر دیا ہے۔ان بیماریوں کے سبب جسم کے جوڑوں میں رہنے والا شدید درد اب بہت حد تک کم ضرور ہوا ہے البتہ ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز خاصے پرامید ہیں کہ وہ جلد کرکٹ کے میدان میں کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے تاہم اس کے لئے مزید چھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔جارح مزاج اوپنر ان دنوں فیسٹیول میچ کے لئے بحرین میں موجود ہیں۔انہوں نے پاکستان کے لئے آخری ٹی 20 سری لنکا کے خلاف پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو میں 4 اکتوبر 2012ء کو کھیلا تھاتاہم بیماری کے سبب ٹیسٹ اوپنر اب فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی دور ہو گئے ہیں۔ماضی میں عمران نذیر بھارت میں ہونے والی متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کا بھی حصہ رہ چکے