بھارت کے سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لےجانا سنگین غلطی ہے اب پاکستان بھی مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں لے جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو ایک سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کہ ایسا کرنے سے پاکستان کو موقع مل گیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو عالمی عدالت میں لے جا سکے۔انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا خود موقع فراہم کردیا ہے اور بھارت اس معاملے پر عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج نہیں کر سکے گا۔