راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں قائم ایم کیو ایم لندن کے خفیہ نیٹ ورک میں پارٹی رہنماﺅں اور مفروروں کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے خفیہ نیٹ ورک کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ سوسائٹی کا سی ای او فائرنگ رینج میں پارٹی عہدیداروں کو فائرنگ کی پریکٹس بھی کراتا تھا۔ ذرئع کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ سوسائٹی کے دفاتر سے نیٹو کا اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رینجرز چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے حیدر عباس رضوی و دیگر نے کئی روز سوسائٹی میں قیام بھی کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوسائٹی کا سی ای او معیز پارٹی کے رہنماﺅں کو فائرنگ کی پریکٹس کرواتا تھا۔ انٹیلی جنس کی اطلاع پر پنجاب رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کے دفاتر پر چھاپہ مارا جہاں سے نیٹو کا خطرناک اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ اسلحہ ممکنہ طور پر دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ نیو ایئرپورٹ کے قریب خطرناک اسلحہ اور غیرقانونی فائرنگ رینج کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دفاتر سے بھارتی کرنسی سمیت دیگر غیرملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ چھاپے میں گرفتار ملزم عیسیٰ خان سے مزید انکشافات کا امکان ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں رینجرز آپریشن کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔





































