تازہ تر ین

ہماری خارجہ پالیسی مودی اور جندال کے ہاتھ میں, اہم شخصیت بول اُٹھی

سکھر (وقائع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم پر وفاق کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مودی اور جندال کے ہاتھ میں ہے،حکومت نے کلبھوشن کے معاملے پر کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی،وزیر داخلہ ذہنی مریض ہیں جو دوسروں کو فوج کے خلاف بات کرنے سے روکتے ہیں اور خود نشانہ بنا رہے ہیں ،اسلام آباد میں رینجرز کو اختیار دینے کو تیار نہیں اور سندھ کے بارے میں دوغلی پالیسی بنا رکھی ہے ، خیبر پختون خوا کے عوام عمران خان سے خوش نہیں ،خان صاحب سندھ ضرور آئیں خیبر پختون خوا جیسی تباہی نہ لائیں ۔سکھر میں سویٹ ہومز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پوری قوم کو دھوکا دیا، پورے ملک کی طرح پنجاب میں بھی 10،10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حکومت نے دعوے اور اپنے نام تبدیل کرنے کے وعدے کئے تھے اس میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ہم نے اپنے دور حکومت میں 3500 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جب کہ موجودہ حکومت نے 4 سال کے عرصے میں صرف 1300 میگا واٹ بجلی دی، آج ملک میں ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تو رمضان المبارک میں بھی عوام کو پوری بجلی نہیں دے سکتی جب کہ پیپلز پارٹی نے ماہ مقدس میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات کے دن آچکے ہیں اور الیکشن ہی تحریک کا سب سے بڑا نام ہے، ہم نے لوگوں سے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے ہیں، موجودہ حکومت نے ملکی زراعت کو مکمل تباہ کر دیا ہے، 4 سال کے عرصے میں ملازمیں کی تنخواہوں میں 30 فیصد بھی اضافہ نہیں کیا گیا جب کہ ہم نے ملازمین کی تنخواہوں میں 135 فیصد اور پینشن میں 110 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے وفاق کو کمزور کیا اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ بیمار اور ذہنی مریض شخص ہیں، ان کا یہ حال ہے کہ جب لاہور ماڈل ٹان میں 11 افراد شہید ہوئے، اسلام آباد میں اساتذہ اور کلرکوں پر تشدد کیا گیا، عمران خان کے گھر پرلوگوں کو مارا گیا وزیراعلی کے پی پر لاٹھیاں برسائی گئیں تو وزیر داخلہ کا کوئی بیان نہیں آیا لیکن کراچی میں صرف واٹر شیلنگ کی گئی تو سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور جب اسلام آباد میں رینجرز نے کارروائی کی تو چوہدری نثار سیخ پا ہو گئے، خود کہتے ہیں کہ فوج کے خلاف بات نہ کرو اور خود ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ وزیر داخلہ خود رینجرز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں لیکن سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے ان کی پالیسی دوغلی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے میں پیچھے ہے اور کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کلبھوشن کے معاملے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی ،حکومت آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ کرے اور عالمی دباوقبول نہ کیا جائے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی سجن جندال اور مودی چلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے اقدامات سے وزیر اعظم نے وفاق کو نقصان پہنچایا ۔خورشید شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں سونامی کے ذریعے تباہی پھیلائی۔ صوبے کے عوام عمران خان سے خوش نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان سندھ میں ضرور آئیں لیکن خیبر پختون خوا میں جو تباہی کی ہے وہ لے کر نہ آئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain