تازہ تر ین

کلبھوشن کیس میں تیاری نہ کرنے کا اعتراف, اہم شخصیت کا سرتاج عزیز کو خراج تحسین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ مشیرخارجہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے تسلیم کیا کہ کلبھوشن کیس میں تیاری نہیں تھی۔ کیس کی مکمل تیاری نہ ہونے کے سبب ہی موجودہ صورتحال کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں افتخار چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر عالمی عدالت کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ پاکستان کو کیس کے بنچ پر اعتراض داخل کرنا چاہیے کہ ہم سے پوچھے بغیر بنچ کیوں بنایا گیا۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ کلبھوشن ہمارا شہری نہیں ہے۔ کلبھوشن کیس میں جسٹس بھنڈاری کی رائے جانبدارانہ تھی۔ سربراہ جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو وضاحت کرنی چاہیے کہ جندال یہاں کیوں آیا۔ کس مقصد کے تحت ملاقات کی کیونکہ جندال کے آنے کے بعد ہی کلبھوشن کیس عالمی عدالت میں لے جایا گیا اور بھارتی اخبارات میں بھی اس حوالے سے خبریں چلتی رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain