ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر سابق آرمی چیف اور اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت 50 سے زائد عرب اور مسلم ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ اس دوران سابق آرمی چیف اور اسلامی ممالک کے فوجی اتحادکے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کانفرنس کے دوران سربراہان مملکت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت دیگر معاملات پر اظہار خیال کیا۔





































