شیر گڑھ ( نامہ نگار) مریم نواز کوشیر گڑھ سے جہاں آرا شکست دیگی منظور احمد وٹو تفصیلات کیمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدیدارمیاں منظور احمد وٹو نے اپنے ترجمان مرزا ہدایت اللہ نمبردار،مرزا سیف اللہ بیگ کے ہمراہ اپنے بیان میں کہا ے کہ اگر میاں نواز شریف نے بی بی مریم نواز کو شیر گڑھ اوکاڑہ کے حلقہNA145 یا ضلع اوکاڑہ کے کسی بھی دوسرے حلقہ سے الیکشن لڑوایا تو پیپلز پارٹی مریم نواز کے مقابلہ میں میری بیٹی جہاں آرا کو الیکشن لڑوائے گی چیلنج کیساتھ کہتا ہوں کہ جہاں آراءبیٹی مریم نواز کو عوامی طاقت اور بھاری ترین اکثریت سے شکست فاش دیگی میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بھی اسی حلقہ سے باشعور عوام نے ہرایا تھا کیا وہ اپنی شکست بھول چکے ہیں اب وہ دور چلا گیا ہے جب عوام کو محض باتیں سنا کر گمراہ کیاجاسکتا تھا اب عوام جانتی ہے کہ پانامازدہ کرپٹ حکمرانوں سے اپنا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لینا ہے توانائی بحران کے حل کیلئے ملک کا زیادی تر سرمایہ جھونک دیا گیا مگر افسوس نندی پور پراجیکٹ سمیت اکثریتی پراجیکٹ کرپشن کی نذر ہو گئے جبکہ توانائی بحران اپنی جگہ ہی اسٹینڈ کررہا ہے میاں نواز شریف اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں انھیں اخلاقی طور پر ہی وزارت عظمیٰ سے الگ ہو جانا چاہیے تاکہ JIT میرٹ پر کام کرسکے، آئندہ الیکشنppp ہی جیتے گی ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کلبھوش قومی مجرم ہے جسکو عدالت نے گناہگار قراردیکر سزا دی ہے ملزم نے مقررہ مدت میں اس سزا کیخلاف اپیل بھی نہ کی ہے لہذا قانونی تقاضے پورے کر کے حکومت کو ملزم کو پھانسی دینی چاہیے ۔





































