اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیاتی جے آئی ٹی نے اپنی پہلی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ جے آئی ٹی کو 60 روز سے زائد کا وقت نہیں دیا جائے گا۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، شیخ رشید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماءبھی کمرہ عدالت میں حاضر تھے۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے اپنی پہلی پیش رفت رپورٹ پیش کی جس پر بینچ نے اطمینان کا اظہار کیا۔بینچ میں شامل جج عظمت سعید نے جے آئی ٹی ممبران کو کہا کہ آپ کو اپنی تحقیقات 60 روز کے اندر مکمل کرنا ہوں گی زائد وقت نہیں دیا جائے گا اور اگر کوئی ادارہ تعاون نہیں کرتا تو ہمیں بتائیں عدالت اپنے حکم پر عمل کرنا جانتی ہے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے فیصل چوہدری نے رپورٹ کو شیئر کرنے کی درخواست کی جس سے بینچ نے مسترد کردیا اور جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے کہ وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا کیا آپ رپورٹ اوپن کرا کے دوسرے فریق کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ نے مزید سماعت دو ہفوں تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ جے آئی ٹی دو مہینوں میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور اس دوران جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد اپنی تحقیقات کے متلعق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم نوز شریف اور ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پیش ہوں گے جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔





































