لاہور (آئی اےن پی) رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا جلاس جمعہ 26 مئی (29 شعبان المعظم) کو وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان کے چاند کی رویت کے حوالہ سے اعلان کرے گی۔ دریں اثناءرویت ہلال کمیٹی کے علاقائی اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی دن اور اسی وقت اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں منعقد ہوں گے۔





































