راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ایک اور پروازسے 19کلو منشیات برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785سے 19کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ، طیارے کو منشیات سمگلنگ کے شبہ پر روک کر سکیننگ کی گئی جس دوران طیارے کے مختلف خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی 19کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔ مریم نواز بھی اسی جہاز کے زریعے لندن جارہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات برآمد ہونے کے بعد طیارے کو روک کر عملے سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے چند رو ز قبل بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر منشیات برآمد ہوئی تھی جہاں طیارے کے پائلٹ اور عملے کو زیر تفتیش رکھا گیا تھا۔





































