گوجرانوالہ (نیٹ نیوز) فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنے پر ایف آئی اے نے مریم نواز کے قریب ساتھی، مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ورکر عمیر طلعت کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے ایک اور سوشل میڈیا ورکر کو طلب کر لیا ہے۔ عمیر طلعت عرف عادی کو گوجرانوالہ سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمیر طلعت مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں۔





































