لندن(ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی نے ایسے جوتے تیار کیے ہیں جن پر جانوروں کی چیر پھاڑ کا گمان ہوتا ہے اور وہ پھٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان جوتوں کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔جوتے بنانے والی ایک مشہور برطانوی کمپنی نے اپنے اسپورٹس شوز متعارف کرائے ہیں جو پھٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں مشینوں سے اس طرح ڈھالا گیا ہے کہ ان پر کسی کتے یا تیز دانتوں والے جانوروں کی چیر پھاڑ کا گمان ہوتا ہے۔اس کے ایک جوڑے کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہے جو امریکی ڈالروں میں 1,425 بنتی ہے۔ ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی کتے نے اپنے تیز دانتوں نے انہیں چبانے کی کوشش کی ہے۔
سفید اسپورٹس شوز کے ان جوتوں کو ”فیوچر ڈسٹرائیڈ ہائی ٹاپ اسنیکرز“ کا نام دیا گیا ہے جو سفید اور پیلے رنگوں میں دستیاب ہیں۔ اگر انہیں غور سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی جانور نے اسے بھنبھوڑنے کی کوشش کی ہے تاہم اس پر کئی حلقوں سے تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کے نزدیک یہ لوگوں سے رقم بٹورنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔