تازہ تر ین

قومی مفاد پر سیاست اور ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد, وزیراعلیٰ مخالفین پر بول پڑے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چائنہ پاکستان ا کنامک کورےڈورکی شکل مےں پاکستان کو اےک انعام اورآگے بڑھنے کا سنہری موقع عطا کےا ہے اوراب اس سے فائدہ اٹھانا ہم سب کی قومی ،سےاسی ،ملی اوردےنی ذمہ داری ہے۔سی پےک نا امےدی کو امےد اورماےوسےوں کوخوشےوں مےں بدلنے کا عظےم منصوبہ ہے۔ہمےں محنت،عزم اورجذبے کام کرتے ہوئے اسے کامےاب بناناہے،ےہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی۔پاکستان کی تقدےر بدلنے کے اس قومی منصوبے پرسےاست، بندر بانٹ اوراپنی ڈےڑھ اےنٹ کی الگ مسجد بنانے کی کوئی گنجائش نہےں۔اگر ہم نے اس عظےم منصوبے سے فائدہ نہ اٹھاےاتو آنے والی نسلےں اورتارےخ ہمےں کبھی معاف نہےں کرے گی ،اگر ہم نے قومی منصوبوں پر سےاست کھےلی تو تارےخ معاف نہےں کرے گی۔ڈےڑھ اےنٹ کی مسجد بنائی ےا بندر بانٹ کرنے کی کوشش کی تو بھی تارےخ معاف نہےں کرے گی۔سی پےک پر تےزرفتاری سے عملدر آمدپر چےن سمےت پوری دنےا معترف ہے، اس منصوبے پرکامےابی سے عملدر آمد پر دوست خوش اورمخالفےن حےران اور پرےشان ہےں۔سی پےک کے بارے مےں وہ آوازےں بھی دب چکی ہےں جو اسے مہنگے کمرشل قرضے کہتے تھے ۔ےہ قرضے نہےں بلکہ چےن کی سرماےہ کاری ہے ۔ملک و قوم کی خوشحالی کے اس عظےم منصوبے کی کامےابی کےلئے پوری قوم کو ےکسو ہوکر آگے بڑھنا ہے اورمحنت،امانت اوردےانت کے سنہری اصولوں کو اپنا کراپنی منزل حاصل کرنا ہے ۔ ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے اورخودکفالت کی منزل سے ہمکنارکرنے کےلئے سےاستدانوں،ججوں، جنرنےلوں، بےورو کرےٹس، صنعتکاروں اورتاجروں کوماضی کی غلطےوں اورتارےخ سے سبق سےکھ کر آگے بڑھنا ہے اورپاکستان کو قائدؒو اقبالؒ کے تصورات کے مطابق فلاحی رےاست بنانے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہے۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ترقےاتی منصوبوں پر عملدر آمد کےلئے شفاف مےکانزم بناےاگےا ہے اورشفافےت کی پالےسی کو دنےا بھر مےں سراہا جارہا ہے ۔سی پےک کے تمام منصوبے شفافےت، معےار اوربرق رفتاری سے تکمےل کے اعلی نمونے ہےں،مےری ملکی و غےر ملکی سرماےہ کاروں سے گزارش ہے کہ وہ آگے بڑھےں اور پاکستان بالخصوص پنجاب مےںسرماےہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائےں ،ےہاںآپ سے کوئی رشوت طلب نہےں کرے گااورنہ ہی آپ کی سرماےہ کاری کو کسی سرخ فےتے کی نذر ہونے دےا جائے گا۔آپ ےہاں کھلے دل سے سرماےہ کاری کرےں،منافع کمائےں اورعوام کو خدمات فراہم کرےں،پنجاب حکومت اورمتعلقہ ادارے آپ کو ہر ممکن تعاون اورسہولتےں فراہم کرےںگے۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج مقامی ہوٹل مےں پنجاب سرماےہ کاری بورڈکے زےر اہتمام پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقعوں کے موضوع پر منعقدہ دوسرے بےن الاقوامی سےمےنارکے افتتاحی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔صوبائی وزراء، اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی، چےن، ترکی، ےورپ، نارتھ امرےکہ اوردےگر 26 ممالک کے مندوبےن، سرماےہ کاروں، صنعتکاروںاورسفارتکاروں نے سےمےنار مےں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےںسمےنار کے انعقاد پر متعلقہ وزرائ،اداروں اورمنتظمےن کاتہہ دل سے شکرےہ ادا کرتا ہوںاورامےد کرتا ہوں کہ ےہ اےونٹ پنجاب مےں سرماےہ کاری کے فر وغ کے حوالے سے اہم کرداراداکرے گا۔انہوںنے کہا کہ نومبر 2015ءمےں اسی موضوع پر پہلا سےمےنار منعقدکےاگےاتھاجوانتہائی کامےاب رہا تھااوراس کے نتےجے مےں ملکی اورغےر ملکی سرماےہ کاری مےں اضافہ ہوا تھا۔انہوںنے کہا کہ سرماےہ کارہمارے ماسٹرز ہےں کےونکہ ان کی سرماےہ کاری کے باعث ملک مےں معاشی و تجارتی سرگرمےاں بڑھتی ہےں ،روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہوتے ہےں ،سرماےہ کاری غربت اوربے روزگار ی مسائل پر قابو پانے مےں سود مندثابت ہوتی ہے ۔اس لئے ملکی و غےر ملکی سرماےہ کار ہمارے لئے قابل احترام ہےں ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں اعلی سطح کے وفد نے چےن مےں منعقد ہونے والے بےلٹ اےنڈ روڈ فورم مےں شرکت کی اورےہ فورم چےن کے صدرشی جن پنگ کی قائدانہ عظمت،فراست اورمستقبل شناسی کا عکاس تھااورےہ منصوبہ انسانےت کی مجموعی بہبود کاعلمبردار ہے اورترقی اورخوشحالی کے اس منصوبے مےں کوئی شرط نہےں رکھی گئی۔چےن کے صدر کابےلٹ اےنڈ روڈکاوےژن خوشحالی اورترقی کا وےژن ہے،ےہ منتخب ممالک کےلئے نہےں بلکہ ساری دنےا کےلئے ہے۔اس منصوبے سے جو چاہے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ۔خوشحالی اورترقی کے سفر مےں سب شامل ہوسکتے ہےں ۔چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور چےن کے صدر کے اسی وےژن کاپھل ہے جس سے سب سے پہلے پاکستان کے عوام فائدہ اٹھائےں گے۔سی پےک کے تحت ملک مےں منصوبے تےزرفتاری سے تکمےل کی جانب بڑھ رہے ہےں۔36ارب ڈالر بجلی کے کارخانے لگانے پر صرف کےے جارہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ 1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پلانٹ نے بجلی کی پےداوار شروع کردی ہے اوراس منصوبے سے پہلے مرحلے مےں 660مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہورہی ہے ۔اگلے ماہ جون مےں انشاءاللہ ےہ منصوبہ مکمل ہوجائے گاجس سے مزےد660مےگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہا کہ 1.8ارب ڈالرکی لاگت سے مکمل ہونے والا 1320مےگاواٹ کا ےہ کول پاور پلانٹ سب سے بڑا منصوبہ ہے اورےہ سی پےک کا پھل ہے جس سے پاکستان کے عوام لطف اندوز ہوں گے۔ساہےوال کول پاور پلانٹ22ماہ کی رےکارڈ مدت مےں مکمل ہونے جارہا ہے جوعالمی رےکارڈ ہے،اسی گنجائش کا منصوبہ بھارت کے مشرقی صوبے مےں 4سال کی مدت مےں مکمل ہوا ہے جبکہ چےن مےں اتنی گنجائش کا منصوبہ 27ماہ مےں مکمل کےا گےا۔ساہےوال کول پاور پلانٹ کی رےکارڈ مدت مےں تکمےل عزم،محنت اورلگن کی عظےم داستان ہے اورپاک چےن دوستی کی اعلی مثال ہے ۔مقصد نےک ہو اورمحنت کا جذبہ موجودہو،سنجےدگی سے آگے بڑھاجائے تو کامےابی قدم چومتی ہے اورےہ منصوبہ محنت ، عزم اورلگن کی داستان سنا رہا ہے ۔اسی طرح ترکی کی کمپنی زورلو انرجی نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور مےں سولر انرجی مےں سرماےہ کاری کی ہے اورےہ کمپنی 300مےگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگارہی ہے،جس کے 200مےگاواٹ کےلئے ٹےرف 5.17سےنٹ فی ےونٹ اور 100 مےگاواٹ کےلئے 6سےنٹ فی ےونٹ ٹےرف ہے جو پاکستان کی تارےخ مےں سب سے کم ہے ۔اسی طرح گزشتہ کانفرنس کے دوران برطانےہ کے سرماےہ کاروں نے پنجاب مےں سرماےہ کاری کا معاہدہ کےا تھا اورآج اس منصوبے کا افتتاح کےاگےاہے۔برطانوی سرماےہ کاری گروپ اےشمور(Ashmore)نے بےورج کے منصوبے مےں 70ملےن ےوروکی سرماےہ کاری کی ہے۔انہوںنے کہا کہ سی پےک کے تحت سرماےہ کاری کے منصوبے تےزی سے تکمےل کی جانب بڑھ رہے ہےں اورمےری اس بات کی تارےخ بھی توثےق کرے گی کہ ماضی مےں معاہدے تو ہوتے رہے ہےں لےکن انہےںاس تےزرفتاری سے عملی جامع نہےں پہناےا گےاجس طرح سی پےک کے منصوبوں کو مکمل کےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں چےن مےں منعقدہ بےلٹ اےنڈ روڈ فورم مےں شرکت کرنے والے وفد مےں چاروں وزراءاعلی نے شرکت کی جس سے دنےا بھر مےں ےہ پےغام گےا ہے کہ پاکستان اپنی ترقی کےلئے متحدہے۔چےن کے صدر نے وزےراعظم کی قےادت مےں وفد سے ملاقات کے دوران اس کا برملااعتراف کےا اورہم خوش ہےں کہ وزےراعظم کی قےادت مےں آنے والے وفد مےں چاروں صوبو ں کے وزراءاعلی شامل ہےں جو اتحاد اورےکجہتی کی اعلی مثال ہے اوراس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان متحدہے اور ملکر پاک چےن دوستی کو آگے بڑھا رہاہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعظم کی قےادت مےں چاروں صوبوں کے وزراءاعلی کابےلٹ اےنڈ روڈ فورم مےں شرکت کرنا واضح اور مضبوط پےغام تھا کہ پاکستان مےں سی پےک پر تےزی سے عملدر آمد جاری ہے اورےہ منصوبہ کرپشن،سرخ فےتہ کی رکاوٹوں کے بغےر تےزی سے آگے بڑھ رہا ہے اورچےنی قےادت بھی سمجھتی ہے کہ موجودہ پاکستانی قےادت صحےح معنوں مےں سی پےک کی محافظ ہے۔انہوںنے کہا کہ مےری غےر ملکی سرماےہ کاروں سے درخواست ہے کہ وہ آگے بڑھےں اور ےہاں سرماےہ کاری کرےں۔انہےں کسی کی مٹھی گرم نہےں کرنی پڑے گی اورنہ ہی ان کی سرماےہ کاری کو سرخ فےتے کی نذر ہونے دےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ سرماےہ کاری کے فروغ کےلئے امن ضروری ہے،پاکستانی قوم نے قےام امن کےلئے لازوال قربانےاں دی ہےںاوران کی قربانےوں کی نتےجے مےں پاکستان کو امن نصےب ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شدت پسندی اوردہشت گردی نے قومی معےشت کو نقصان پہنچاےااورمعاشی سرگرمےوں مےں ر کاوٹےں پےدا کےں ۔تاہم سےاسی و عسکری قےادت اورپوری قوم ملک کو مکمل طورپر دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کےلئے پرعزم ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاک افواج،پولےس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں،جوانوں،بچوں اوراہم شہرےوں نے لازوال قربانےاں دی ہےں ۔انشاءاللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جےتےں گے اور پاکستان کوامن کا گہوارہ بنائےں گے۔قائدؒواقبالؒکے وےژن کے مطابق ملک کو پرامن بناےا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain