اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اس بار بجلی کے بل میں پانی ٹیکس شامل کرنے کا پروگرام ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پن بجلی پر بھی فیول کاسٹ عائد کیا جا رہا ہے۔ عوام سے ایک ارب روپے سے زائد بٹورنے کیلئے نیپرا سے اجازت مانگ لی گئی۔ نیپرا دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے پن بجلی کی فیول کاسٹ 49 پیسے فی یونٹ عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پن بجلی پر فیول کاسٹ کا واٹر بم گرا کر صارفین سے ایک ارب 45 لاکھ روپے وصول کر لئے جائیں گے۔ حکومت کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 25 مئی کو ہوگی۔ شاہانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے اُٹھائے گئے حکومتی اقدام پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔





































