لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعظم ہاﺅس کیلئے بیش قیمت گاڑیوں اور سراغ رساں کتوں کی خریداری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاگیا، جسٹس عامر محمود نے لائیرز فاﺅنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی ،اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ یہ خریداری قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ عدالت حکومت سے تفصیلات طلب کرے اور غیر ضروری اخراجات روکے، سرکاری وکیل نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار تنظیم نے اپنی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن منسلک نہیں کیا، عدالت نے درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کی دستاویزات لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔





































