تازہ تر ین

ریلوے کے سینکڑوں ملازم 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور (وقائع نگار) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ریلوے کی آمدن میں اضافے کے دعوﺅں اور ریلوے میں انتظامیہ دوست لیبر یونینوں کے باوجود پاکستان ریلویز کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین آج بھی گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان ریلویز کے ڈویژنل اکاﺅنٹ آفیسر لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی این ریلوے نے 4 مئی کو ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا لیکن ریلوے حکام نے تاحال اس مد میں فنڈز فراہم نہیں کیے، اس سلسلے میں ڈیلی ویجز محنت کشوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے انتظامیہ ان سے ٹرینوں کی صفائی اور دھلائی کا کام تو لے رہی ہے لیکن انہیں اجرت ادا نہیں کر رہی، جس کے باعث رمضان المبارک کے قریب فاقہ کشی نے ان کے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، واضح رہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آئے روز ریلوے کی آمدن میں اربوں روپے کے اضافے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ ریلوے یونینوں کے عہدیدار وزیر ریلوے کی ہاں میں ہاں ملانے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain