تازہ تر ین

حسین نواز اور مریم نواز کے وکیل بارے تازہ ترین خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے اورہر صورت عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ، مزید وقت نہیں لیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ “میںسوالات کے تحریری جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے پانامہ لیکس میں وکیل تبدیل نہیں کیا بلکہ ایک اور وکیل کو شامل کیا گیا ہے ،میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے جب کہ سلمان بٹ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے کیس کی پیشی میں ان کا وکیل کسی بھی صورت مزید وقت نہیں لے گا ، کیس جس طرح چل رہا ہے ا±سی طرح چلتا رہے گا اور ان کی طرف سے ہرحال میں عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain