راولپنڈی ( ویب ڈیسک )پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کردیا ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی دعویٰ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی نوشیرہ سیکٹر پر شہریوں پرپاک فوج کی فائرنگ کا بھارتی الزام بھی بے بنیاد ہے۔
یاد رہے بھارت نے نوشیرہ سیکٹر پرپاکستانی چوکی کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو ماضی کے دعویٰ کی طرح بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا پر اپنی فوج کے اس موقف کے حوالے سے تنقید جاری ہے اوربعض سینئر سیاستدان اور تجزیہ نگار اس پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔





































