Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کارکردگی زیرو پھر بھی دونو ں بھائی ہیرو

    By Daily Khabrainمئی 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار) مسلم لیگ کے (ق) سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کے آخری وفاقی بجٹ کو بھی سراسر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن خریدنے کیلئے ہزار ارب روپے ن لیگیوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر رکھ دئیے گئے ہیں، 341 ارب کے کسان پیکیج کا اعلان کر کے صرف 20 ارب جاری کیے وہ بھی ن لیگی اور پٹواری کھا گئے، مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان کو خوشحال ہمارے کسانوں کو بدحال کر رہے ہیں، پینے کے پانی کیلئے صرف 12 ارب جبکہ لیپ ٹاپ کیلئے 21ارب، کارکردگی زیرو پھر بھی دونوں بھائی ہیرو ہیں، طائر لاہوتی کا راگ الاپنے والوں نے ملک قرضوں میں ڈبو دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، مہنگائی میں اضافہ 50فیصد جبکہ تنخواہ میں صرف 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے، اسحاق ڈار 15ہزار میں گھر کا بجٹ بنا کر دکھا دیں، حکمرانوں کا مزدوروں کیلئے 18ہزار تنخواہ کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کسانوں پر ظلم بند کر دیں، ایوان میں کسان پیکیج کا کہتے اور باہر ڈنڈے برساتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کمی ہوئی ہے، 2008ءمیں ہمارے دور میں دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 6ئ2 فیصد تھا جو انہوں نے کم کر کے 7ئ1 فیصد کر دیا ہے جو ہمارے دور کے بجٹ سے 35 فیصد کم ہے، نوازشریف یہ شعر پڑھتے ہیں ”اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“ لیکن غیرملکی قرضہ ہمارے دور سے دوگنا ہو کر 71ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر چلا گیا ہے اور ہر پاکستانی 1 لاکھ 13ہزار روپے کا مقروض ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان کی عوام دوستی کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ٹیلیفون کال تو سستی کی لیکن دوائیاں نہیں، پرچی فیس ختم کرنے کا کیا فائدہ کیونکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہیں نہ دوائیاں، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت نے رمضان میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے، آج بھی شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنے گا تو ملک ترقی کرے گا، بھاشا ڈیم کیلئے ہمارے دور میں 70 ارب روپے کی زمین خریدی گئی تھی لیکن انہوں نے آج تک ایک اینٹ نہیں رکھی، اس بجٹ میں صرف 21 ارب رکھے ہیں جبکہ کچھی کینال کا پراجیکٹ ہمارے دور میں شروع ہوا جس کی لاگت 30ارب روپے تھی اور 2008ءتک 50فیصد کام مکمل ہو چکا تھا مگر ان کی نااہلی کی وجہ سے اب اس کی لاگت 80ارب روپے ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں بھائی ایک دوسرے کو ہیرو کہتے ہیں حالانکہ ہر شعبے میں کارکردگی زیرو ہی زیرو ہے، 2سو ارب کے لیپ ٹاپ خریدے گئے جبکہ اتنی رقم سے دو فیکٹریاں لگانے سے کتنی ملازمتیں مل سکتی تھیں، 4سال گزر جانے کے بعد ان کو اوورسیز پاکستانیوں کا خیال آیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.