تازہ تر ین

پاکستانی ڈاکٹر اسد حفیظ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی سربراہی کے لیے پاکستان کو منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں ڈائریکٹر جنرل وزارت صحت ڈاکٹر اسد حفیظ ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔صحت کے حوالے سے اعلیٰ ترین عالمی پالیسی فارم سمجھے جانے والے 34 ارکان پر مشتمل ایگزیکٹو بورڈ نے یکم جون کو جینوا میں منعقد ہونے والے 141 ویں سیشن کے دوران ڈاکٹر اسد حفیظ کو ڈبلیو ایچ او کی سربراہی کے لیے منتخب کیا۔ڈاکٹر اسد حفیظ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر کام کر رہے تھے۔یہ بورڈ 34 اراکین پر مشتمل ہے جو تکنیکی طور پر صحت کے میدان میں اہل ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو ان کے ملک نے تعینات کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain