فیصل آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی 11جون کو پاکستان آئیں گے، پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ‘ ان کی آمد کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا‘ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے پروگرام میں جس سمت کا تعین کریں گے پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز اس کے حصول کے لئے شب و روز محنت کریں گے اور ہماری یہ تحریک موجودہ حکمرانوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب چوہدری بشارت جسپال نے صوبائی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔