لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے 65خطرناک دہشت گردوں اور مجرموں سابق انسپکٹر عابد باکسر سمیت ایک خاتون کی گرفتاری کے لئے ان کے سروں کی قیمت اڑھائی کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ حکومت ہیڈمنی کی قیمت خفیہ اطلاع دینے والوں کودیتی ہے، تاہم یہ سیکرٹ فنڈ ہوتا ہے اس لئے اس کا آڈٹ نہیں ہوتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈمنی کی زیادہ تر رقم پولیس مبینہ طور پر ازخود لے لیتی ہے جبکہ مخبر کو برائے نام رقم دی جاتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انسپکٹر عابد حسین باکسر ولد غلام حسین قریشی63کے ماڈل ٹاﺅن عارضی ایڈریس محلہ عمر بلاک علامہ اقبال لاہور کے سر کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ عابد باکسر کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان پر ایک سینما کے مالک کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بھی ایک مقدمہ نمبر 658/2008درج ہے جس میں عابد باکسر اشتہاری ہیں۔ ان کے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ آجکل دبئی میں مقیم ہیں، شرقپور سے تعلق رکھنے والی نعیمہ بی بی زوجہ اورنگزیب مسلم شیخ لاوے والا شرقپور شریف کے سر کی قیمت 4لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ نعیمہ بی بی کے متعلق معلوم ہوا کہ اس نے آجکل بھووالی گجرات میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ سکندر ولد شیرا قوم نسوارا تحصیل لالیاں چنیوٹ کی گرفتاری کے لئے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محمد عمران ولد حق نواز قوم موچی عبدالحکیم خانیوال کی سر کی قیمت 12 لاکھ روپے، محمد اکبر ولد محمد شفیع قوم گجر اروپ گوجرانوالہ سر کی قیمت 12لاکھ، امتیاز ولد منظور حسین عمرانہ چراغ بیلہ ملتان 12 لاکھ روپے، مظفر ولد اللہ دتہ خسلا تحصیل کبیر والا خانیوال 12لاکھ روپے، مظہر اقبال ولد غلام رسول گجرکرالی کھاریاں 20لاکھ روپے، محمد شکیل ولد محمد شریف کشمیری محلہ چاہ باغبانپورہ گوجرانوالہ 10لاکھ روپے‘ عبدالرحمن ولد محمد منیر چوہن سٹیل بھٹیاں والی بلا روڈ کلر عبدالی گوجرانوالہ 10لاکھ روپے، محمد اکرم ولد عبدالغنی راجپوت کوٹ خان محمد ستیانہ روڈ فیصل آباد 12لاکھ روپے نیلامی مقرر کی گئی جبکہ عبدالحمید عرف حمیدو ولد خادم حسین کمہار بوسن روڈ ملتان کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن مجرموں کے سروں کی قیمت 4لاکھ روپ فی کس مقرر کی گئی ہے‘ ان میں ذوالفقار علی ولد شہادت علی مسلم شیخ شرق پور شریف شیخوپورہ، جاوید اقبال ولد منظور حسین مسلم شیخ بتی کوٹ کمیر جڑانوالہ فیصل آباد، رب نواز ولد اللہ یار مسلم شیخ،بھڑانہ لالیاں چنیوٹ، سید قیصر عباس ولد غلام عباس بھڑانہ کنڈی وال لالیاں چنیوٹ، زاہد حسین والد طالب حسین راجپوت رشید پارک اچھرہ لاہور، نعیم ارشاد ولد محمد ارشاد راجپوت اڈا مول چند اچھرہ لاہور، محمد نواز ولد محمد شریف راجپوت ڈوگرے کلراں باٹاپور لاہورشامل ہیں جبکہ جن مجرموں کے سروں کی قیمت 2لاکھ روپے فی کس مقرر کی گئی ہے‘ ان میں محمد اشرف ولد عاشق حسین بھٹی برج منڈی چک جھمرہ فیصل آباد، ممتاز حسین ولد سلمان اعوان چک نمبر 279 جی بی تحصیل جڑانوالہ فیصل آباد، محمد عثمان ولد محمد یعقوب اعوان کھرڑیانوالہ فیصل آباد، لیاقت علی ولد محمد طفیل جٹ چک نمبر 61آر پی جڑانوالہ فیصل آباد، محمد جاوید ولد عاشق حسین بھٹی 23جی بی برج منڈی چک جھمرہ، نجیب احمد ولد عاشق حسین بھٹی 23جی بی برج منڈی چک جھمرہ فیصل آباد، احسان اللہ ولد عاشق حسین بھٹی 23جی بی برج منڈی چک جھمرہ فیصل آباد، قاسم علی ولد مظفر بھٹی 23جی بی برج منڈی چک جھمرہ فیصل آباد، محمد یوسف ولد حاجی عبداللہ اوڈھ مخدوم پور خانیوال، فیصل جمالی ولد شہباز احمد بھٹی پنڈی بھٹیاں حافظ آباد، صفدر علی ولد محمد عارف بھٹی تھانہ صدر فاروق آباد، خرم شیراز ولد ظفراللہ قوم جٹ چیمہ مسعود والی گوجرہ، علی رضا ولد خادم حسین جٹ صدر سیالکوٹ، محمد لطیف ولد محمد رمضان جنرل وارڈ باٹاپور لاہور، ثمر اقبال عرف نصیر احمد محد اقبال جٹ کلراں کلال لاری اڈا گجرات، تصور اقبال ولد محمد شریف بٹ چک فتح شاہ خاص منڈی بہاﺅالدین، نواز ولد محمد عنایت جٹ وڑائچ فتح شاہ تحصیل و ضلع منڈی بہاﺅالدین، خضرحیات ولد محمد عنایت جٹ چک فتح شاہ منڈی بہاﺅالدین، محمد فاروق ولد محمد رمضان آرائیں ڈیرہ سوڈن کھائی چک نمبر 117 نارتھ سلانوالی سرگودھا، محمد آصف عرف آصو ولد منظور احمد ہرل کوٹ مومن سرگودھا‘عمران قیصر عرف مانتی ولد محمد صدیق جٹ، چوہلداں گجرات، آفتاب ریاض ولد محمد ریاض گجر ندوال لالہ موسی کھاریاں، عاطف رضا عرفی عاطی ولد محمد عنایت گجر چک سکندر نمبر 53، صدر لالہ موسیٰ کھاریاں، اونگزیب عرف رنگا ولد فضل حسین ارائیں بٹرو وال گجرات، وریام اکرم عرف علی رضا ولد محمد اکرم گجر رحمانیہ گجرات، ریاض احمد ولد محمد عنایت سٹی پنڈی ٹنڈا گجرات، محمد ریاض ولد محمد شریف گجر ندوالا لالہ موسیٰ، افضال حسین عرف کنھو ولد پرویز احمد خان پٹھان محلہ فیض باغ مصری شاہ لاہور، محمد ناصر عرف بھیا ولد منیر احمد انصاری بھوگی والا لاہور، رانا محمد نواز عرف بھولا ولد علی اکبر راجپوت ڈھولو نشتر کالونی لاہور، محمد نواز ولد موسیٰ خان راجپوت محلہ فاروق آباد گنج روڈ شیخوپورہ، شوکت علی ولد شوکا ولد اکبر راجپوت لکھن شریف باٹا پور لاہور، محمد اشفاق عرف شاقو ولد عبدالرزاق ارائیں ویڑہ اللہ داد باٹاپور لاہور، محمد عرفان عرف خان ولد محمود احمد میو موضع ہرپلکے بیدیاں روڈ لاہور، محمد رفیق عرف فیقا ولد غلام حیدر جٹ نئی آبادی گوہاوہ موڑ بیدیاں روڈ لاہور، منظور احمد عرف نوری بٹ ولد محمد یوسف کشمیری جلو موڑ لاہور، رفاقت علی ولد محمد اسلم ارائیں محلہ بدر کالونی بادامی باغ لاہور، محمد اقبال کھرل ولد غلام علی کھرل، کھرل والا منڈی بہاﺅالدین اور محمد عرفان ولد محمد اسلم ارائیں نور پور مہران ملکوال منڈی بہاﺅالدین شامل ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ منی کی قیمت خالصتا مخبر کے لئے ہوتی ہے اور پولیس یہ رقم انتہائی خفیہ طریقے سے متعلقہ مخبر کو دیتی ہے اس لئے یہ کہنا کہ اس رقم کا پولیس ازخود استعمال کرتی ہے، ٹھیک نہیں ہے تاہم بعض کیسز میں ایک سے زائد مخبر ہوتے ہیں‘ اس صورتحال میں پولیس ہیڈ منی کی رقم سب میں مساوی تقسیم کر دیتی ہے۔ تاہم بعض اوقات محکمہ داخلہ کی جانب سے بروقت ہیڈ منی کی قیمت مقرر نہ ہونے سے پولیس کو مجرموں کی معلومات تک کی رسائی میں مشکلات پیش آتی ہیں تاہم اس کے باوجود پولیس ان معاملات کو ازخود حل کر لیتی ہے۔
سر کی قیمت