لاس اینجلس (نیٹ نیوز) سکول اور کالج کا وقت ہر ایک کے لیے یاد گار رہتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہی جس نے سکول کے دور سے 7 سال تک ایک ہی انداز کی شرٹ میں تصاویر بناکر اسے یادگار بنا دیا۔ جسٹن ٹیلر ڈیجیٹل مارکیٹنگ نائک باسکٹ بال کے گلوبل ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سکول کے زمانہ طالب علمی سے کالج تک ایک ہی شرٹ میں تصاویر بنواکر اسے یادگار بنادیا ہے ۔ٹیلر کے مطابق انہیں سکول کے وقت سے بلابونگ کی ایک ہی شرٹ پسند تھِی اس لیے انہوں نے اسی سٹائل کی شرٹ میں ساتویں جماعت سے لے کر 12 جماعت تک تصاویر بنوائیں۔ ان کے پاس اپنی 7 سالہ ان تصاویر کا ریکارڈ بھی موجود ہے جسے وہ اپنی ٹوئٹ کے ذریعے سامنے لائے ۔ ٹیلر کی ٹوئٹ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے بالوں اور بچپن سے نوجوانی تک ان کی ایک ہی انداز، ایک ہی کلر کی شرٹ میں تصاویر ہیں جو ایک دلچسپ عمل ہے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بچے تھے تو انہیں سپر کول دکھنے اور اس کے لیے کول شرٹز پہننے کا شوق تھا لیکن وہ بہت مہنگی تھیں۔ ٹیلر کے مطابق ایک دن ان کے والدین ان کے لیے کچھ چیزیں لے کر آئے تھے جس میں انہیں یہ شرٹ بے حد پسند آئی۔ وہ یہ شرٹ کلاس 6 سے پہنتے آرہے ہیں اور کچھ روز قبل اس شرٹ کو جب انہوں نے اتفاق سے دوبارہ پہنا تو انہوں نے سوچ لیا کے وہ آنے والے وقتوں میں بھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔