پسرور (نمائیندہ خبریں)معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے آئینے میں حکمرانوںنے اپنے بھیانک چہرے دیکھ لیئے ہیںجس کی وجہ سے حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی میں سراسیمگی پھیل چکی ہے انہیں اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا صاف دکھائی دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل پسرور کے رہنما چودھری آکاش باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی تفتیش پر مامور جے آئی ٹی مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہی ہے جس کی وجہ سے حکمران پریشان ہیں انہیں اپنی کرپشن کی بند پٹاری کھلتی ہوئی نظر آرہی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب چراغ بجھنے لگتا ہے تو اس کا شعلہ عجیب وغریب آوازیں نکالنا شروع کردیتا ہے ہمارے حکمرانوں کے ترجمان اور ڈیفنڈرز جے آئی ٹی کی تفتیش سے گھبرا کر عجیب وغریب آوازیں نکالنا شروع کردی ہیں شیخ رشید احمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ا ٓئیندہ انتخابات کی تیاری کریں انہوں نے کہا پاکستان کا آئیندہ وزیراعظم عمران خان ہو گا جو پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنانے کا جذبہ اور تکنیک جانتا ہے ۔انہوں نے الیکٹ ایبل سیاستدانوںکو پی ٹی آئی میں شامل کر کے شاندار فیصلہ کیا ہے جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔