لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کاحصہ آبادی کے تناسب سے کافی زیادہ رکھا گیاہے-جنوبی پنجاب کے عوام میرے دل کے قریب ہیں اور اس خطے کی ترقی وعوام کی خوشحالی کے لئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے-وزیراعلی نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کےلئے سیف سٹی پراجیکٹ او رلودھراں میں دانش سکول کے قیام کا ا علان کرتے ہوئے کہاکہ ملتان کے ساتھ بہاولپور میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کا اجراءکیاجائے گااورجنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سپیڈو بسیں چلائی جائیں گی -پینے کے صاف پانی کا بڑا پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کیا جا رہاہے-25ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے کنٹریکٹ رواں برس ایوارڈ کر دئےے جائیں گے اورصاف پانی پروگرام جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں شروع ہوگا -اس پروگرام سے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا-2018کے شروع میں یہ پروگرام بتدریج مکمل ہونا شروع ہوجائے گا-پنجاب حکومت نے میرٹ ، شفافیت اور دیانت کو فروغ دیاہے اور صوبے میں اقربا پروری ، کرپشن اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا گیاہے- امن عامہ کو بہتر بنانے کے حوالے سے ملک کی تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تاریخ ساز سرمایہ کاری کی ہے-تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے عام آدمی کو فائدہ ہواہے-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار ملتان ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا-ملاقات میں بجٹ تجاویز ، ترقیاتی پروگرام ، فلاح عامہ کے منصوبوں اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹ پر بات چیت ہوئی-وزیراعلی نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں 3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا میٹروبس کا شاندار منصوبہ عوام کو سہولتیں دے رہا ہے-رحیم یار خان میں پہلی انجینئرنگ یونیورسٹی رواں برس کے آخر میں مکمل ہوجائے گی جبکہ ملتان کڈنی ہسپتال کاانتظام جون تک انڈس ٹرسٹ سنبھال لے گا- گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کیا جا رہاہے-22ارب روپے کی لاگت سے خانیوال، لودھراں سڑک پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ17ارب روپے سے مظفر گڑھ ، ڈی جی خان دو رویہ سڑک رواں برس بنے گی-ملتان میں سفاری پارک کے قیام کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ نشتر میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیاہے اورنوازشریف زرعی یونیورسٹی کا خانیوال میں سب کیمپس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے -وزیراعلی نے نشتر ہسپتال II-کے قیام کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبو ںمیں جنوبی پنجاب کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیاہے اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام نے دیہی آبادی کو شاندار سہولتیں فراہم کی ہیں- دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے اس پروگرام پر 65ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں-آئندہ بجٹ میں اس پروگرام کے لئے 17ارب روپے رکھے گئے ہیں- انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں فروغ تعلیم کے حوالے سے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں-تمام دانش سکول جنوبی پنجاب میں بنائے گئے ہیں اور میلسی میں دانش سکول کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے -انہوں نے کہاکہ بھکر او راٹک میں میڈیکل کالج بنائے جائیں گے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں 220 ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ہیںاور پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اربوں روپے کی ایسی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے اورآج ےہ عناصر اپنی پارسائی کا دعوی کر کے سب کے سامنے غلط بےانی سے کام لےتے ہےں۔وہ آج پنجاب اسمبلی مےں اپنے چےمبر مےں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔وزےراعلیٰ نے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور مخالفین بھی ہمارے منصوبوں میں شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ اب پاکستان مےں الزام تراشی کی نہیں، صرف خدمت کی سیاست ہوگی اورعوام آئندہ الےکشن 2018ءمےں بھی کارکردگی ،دےانت ،محنت اورشفافےت کی سےاست کوکامےاب کرائےں گے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4 برس کے دوران شفافیت اور ترقی کاسفرکامےابی سے طے کےا ہے اورپاکستان بدل رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی اورنےا پاکستان بنانے کے دعوےدارپرانے پاکستان کا بھی بےڑا غرق کرنے کی کوشش کررہے ہےں لےکن عوام اب ان شکست خوردہ عناصر کے جھانسے مےں نہےں آئےں گے۔ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے زبردست اقدامات پر پنجاب کے وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف جنوبی پنجاب کے محسن ہیں – آپ نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خِوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی- انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام آپ سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی کارکردگی پورے پاکستان کیلئے ایک مثال بن چکی ہے- اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ آپ کی کارکردگی کی ہی تعریف کرتے ہیں –