آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گفتار کے غازی سمجھے جانے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چپ لگ گئی۔ پاکستانی صحافیوں کے سوالات نے مودی جی کو نہ صرف لاجواب کر دیا بلکہ میدان چھور کر بھاگنے پر بھی مجبور کر دیا۔ صحافیوں نے بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا پاکستان اور بھارت میں مسائل کا حل کیا ہے؟ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آپ کیا کہیں گے؟ کیا آپ کے ہوتے ہوئے پاکستان اور انڈیا میں امن ہو جائے گا؟ سر کشمیر کا مسئلہ آپ کے ہوتے ہوئے حل ہو جائے گا؟ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات سے متعلق آپ کا کیا لائحہ عمل ہے؟ مگر مودی جی کسی سوال کا جواب دیئے بغیر تیزی سے لابی سے نکل گئے۔