فیصل آباد (سٹی بیورو)گھر کی مالکن نے کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرم استری سے جسم جلاڈالا، پولیس نے ملزمہ کی ماں اور بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق کوٹھی نمبر65 گلشن حبیب کالونی حاجی آباد کی رہائشی طاہر ہ فردوس کی بیٹی بختاور نے اپنے گھر میں کام کرنے والی جنڈ والی کی رہائشی 8 سالہ آمنہ دختر اللہ رکھا ملازمہ تھی جسے ملزمہ بختاور نے گھرمیں برتن ٹوٹنے کے باعث تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور استری سے جلادیا جس کو پولیس نے خود اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کرکے اے ایس آئی عصمت اللہ کی مدعیت میں ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ سدرہ کی والدہ طاہر ہ فردوس اور اس کے بھائی حسن کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔