تازہ تر ین

چینی بحریہ کے تین بیڑے پاکستان پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)چینی بحریہ کے تین بیڑے جذبہ خیر سگالی کے تحت مشترکہ تربیتی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چینی بحریہ کے وفد کی کمانڈ ڈپٹی کمانڈر آف ایسٹ سی فلیٹ ایڈمرل شین ہاکررہے ہیں،پاکستان آمد پر ٹاسک گروپ کے مشن کمانڈر نے چینی وفد کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔پاک نیول چیف ایڈمر ل ذکائ اللہ نے چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا جہاں چینی حکام کی جانب سے پاک بحریہ کے سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاکستان بحریہ کے چیف ذکائ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے چینی بحریہ کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے ۔ پاک چین دوستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کو اپنی جنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی بحریہ کے وفد کی آمد سے دونوں ممالک کو فائد ہ ہو گا اور دونوںممالک کی بحریہ کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ان کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان اس قبل بھی کئی مشقیں کر چکے ہیں ہم اس کو بہترین انداز میں لے کر چل رہے ہیں۔نیول چیف نے چینی بحریہ کے جوانوں اور جہازوں کے عملے سے فرداً فرداً ملاقات کی ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain