تازہ تر ین

دہشتگردی ،کرپشن، منی لانڈرنگ کیخلاف نیا منصوبہ آگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے دہشت گردی‘ کرپشن‘ منی لانڈرنگ اور اس سے منسلک جرائم کے خلاف کارروائیوں اور مقدمات کے اندراج کے لئے علیحدہ وفاقی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے چاروں صوبوں سے سفارشات طلب کی ہیں‘ ممکنہ طور پر قائم جانے والے ادارے میں سندھ سے اچھی شہرت رکھنے والے کسی اعلیٰ افسر کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ دہشت گردی‘ کرپشن‘ منی لانڈرنگ اور اس سے منسلک جرائم کے مقدمات نمٹانے کے لئے بنائے جانے والے نئے ادارے کے دفاتر چاروں میں کام کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عسکری حکام کی مشاورت کے بعد دہشت گردی‘ کرپشن‘ منی لانڈرنگ اور اس منسلک جرائم کے خاتمے اور ان میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے علیحدہ سے ادارے کا سیٹ اپ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے ادارے کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے لئے وفاق کے ماتحت فورسز ایف آئی اے نیب اور پاکستان رینجرز کو استعمال کیا جاسکے گا جبکہ پولیس کو انتہائی ضرورت کے وقت بیک اپ فورس کے طو پر استعمال کیا جائے گا۔ احتساب کے نئے ادارے کے تحت تمام مقدمات اینٹی کرپشن ‘ نیب‘ ایف آئی اے اور کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کئے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے ادارے کے سربراہ کے لئے ممکنہ طور پر سندھ سے اچھی شہرت رکھنے والے کسی اعلیٰ افسر کو تعینات کیا جائے گا اور ان کی سربراہی میں ادارے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ احتساب کے نئے ادارے کے لئے چاروں صوبوں سے سفارشات طلب کی گئی ہیں جن کی روشنی میں ادارے کا قیام عمل میں لایا جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain