بہاولپور (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے جرم پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنادی۔حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کے جج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔ کاو¿نٹرٹیر ارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس سٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم تیمور رضا نے مبینہ طور پر فیس بک پراسلام کی برگزیدہ شخصیات کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔