تازہ تر ین

رمضان بازاروں کے آٹے میں کیا ملایا جارہا ہے؟, سنسنی خیز انکشاف

لاہور(یوسف قریشی سے) فلورملز مالکان کی جانب سے رمضان بازاروں میں ناقص اور ذائد المیاد آٹے کی کھلے عام فروخت جاری نہ انتظامیہ کی نگاہ پڑ ی اور نہ ہی فوڈ اتھارٹی نے چیک کیا اکثر پوائنٹس پر ٹرک میں مطلوبہ مقدار میں آٹے کے تھلے بھی نہیں ہوتے پھر بھی اب تک ایک لاکھ 76 ہزار تھیلے فروخت بھی ہو گئے ناقص آٹا کھانے سے شہری معدے کی بیماریوں کا شکارانتظامیہ کی جانب سے بینر ز لگا کر کمپین جاری تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران ر مضان بازاروں میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار دس کلو کے ناقص آٹے کے تھیلے فروخت کر دئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والا آٹا انتہائی ناقص ہے اکثر رمضان بازاروں میں زائد المعیا د آٹا بھی فروخت ہوتا ہے جس میںکیڑے بھی پائے جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آج تک رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والے آٹے کو کسی نے چیک نہیں کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی آٹے کے نمونے حاصل نہیںکیے گئے رمضان بازاروں میں آنے والے ٹرکوں میں مطلوبہ مقدار کے مطابق آٹے کے تھیلے بھی موجود نہیں ہوتے ذرائع کے مطابق ایک رمضان بازار میں جب ٹرک میں موجود آٹے کے تھیلوں کی گنتی کی تو ایک ہزار کے بجائے 800 تھیلے نکلے جس کی باقائدہ شکایت بھی کی گئی مگر پھر شکایت کرنے والے کو بھی خوش کر دیا گیا اور سستے آٹے کے نام پر شہریوں کو ناقص آٹا کھلانے کا کام جاری ہے رمضان بازاروں سے جو بھی شہری آٹا لیتا ہے ایک ہی دفعہ لیتا ہے وہ دوسری دفعہ آٹا لے رمضان بازار نہیںآتا ا س حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضانبازاروں کی مشہوری اور بڑے بڑے بینر لگے دیکھ کر صرف ایک دفعہ آٹا لیاتھا لیکن کوالٹی اتنی خراب تھی کہ دوبارہ لینے کو دل ہی نہیں کرتارمضان بازاروں تمام اشیاءخوردنوش کی کوالٹی اتنی خراب ہے کہ لینے کو دل ہی نہیں کرتا صرف سبزی مناسب مل جاتی ہے بس وہی خریدنے آجاتے ہیںحکومت نے 9ارب کاپیکج تو دیا ہے مگر معلوم نہیںپیسے کہاں جا رہے ہیںشہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Fuente Starburst


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain