اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مسلح افواج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر سابق صدر آ صف علی زرداری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر کر دی گئی ہے، ہفتے کو اسلام آباد کے شہری فصیح اللہ خان نے آصف علی زرداری کے خلاف 22 اے کے تحت مقدمہ درج کروانے کے لیے مقامی عدالت میں دائر کی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنان 20 جون کو سماعت کریں گے۔ آصف زرداری کو نوٹس جاری۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال تقریر کے دوران مسلح افواج کو دھمکیاں دیں تھیں ،درخواست گزار کا کہناتھا کہ مسلح افواج کے خلاف تقاریر کرنے پر سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے لیکن پولیس نے تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی ۔