اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں قطر میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قطر میں تعیناتی سے متعلق بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹیں یکسر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور یہ جھوٹی رپورٹیں اس مذموم مہم کا حصہ ہیں کہ جس کا مقصد پاکستان اور برادر خلیجی ممالک کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔