تازہ تر ین

پانامہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کو طلب کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ وزیر اعظم کی طلبی کیلئے جاری کردہ سمن میں انہیں متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاو¿س کو جے آئی ٹی کا سمن موصول ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کو جمعرات کی صبح 11 بجے جے ائی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جو ڈیشل اکیڈمی بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے تمام تر سکیورٹی خدشات کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے بھی جے آئی ٹی کے سامنے متعدد بار پیش ہو چکے ہیں۔ حسین نواز اب تک پانچ جبکہ حسن نواز اب تک دو بار پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف سپریم کورٹ کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے لندن میں واقع مے فیئر فلیٹس کی خریداری کیلئے استعمال ہونے والی رقم کی منی ٹریل معلوم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش میں مصروف ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain