تازہ تر ین

نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی ,دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت

اسلام آباد، لاہور، رائیونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ میڈیا پورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کو ہفتہ کے روز جے آئی ٹی کے ایک رکن کی طرف سے کال کرکے کہا گیا کہ وزیر اعظم کو خط دینا ہے جس کے بعد انہیں جے آئی ٹی کا خط دیا گیا۔ خط میں وزیر اعظم کو جمعرات کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا خط موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی پیشی کے دوران وزیر اعظم بیٹوں کے پیسوں سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت رائیونڈ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران قانونی ماہرین نے وزیر اعظم کو ان کے بیٹوں کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی اور صدر نیشنل بینک سعید احمد کی درخواست سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پانچ بار اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز 2 بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مشاورتی اجلاس، جے آئی ٹی کے طرز عمل سمیت تمام معاملات پر غور کیا گیا۔ قانونی ٹیم سے جے آئی ٹی پیشی اور سوالات پر علیحدگی میں بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں حسین نواز کی پیشی کے بعد میڈیا سے یہ اعتماد گفتگو کی بھی تعریف کی۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم ہاﺅس کو سمن موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ وزیراعظم کو جاری سمن میں انہیں تمام متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو صبح 11 بجے جوڈیشل اکیڈمی میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آئندہ ہفتے جے آئی ٹی میں پیش ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف سے پیشی میں منی ٹریل طلب کی جائے گی جس کا ذکر وہ اپنی تقاریر میں کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم سے سخت سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم سے لندن فلیٹس قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب پر سوالات کیے جائیں گے۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے بارے میں بھی وزیراعظم سے سوالات کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain