لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے بہترین معذور ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنے والے استاد کو 6ماہ سے پنشن نہ ملنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ محمد جاوید نے 42سال محکمہ سکول ایجوکیشن میں بچوں کی تعلیم دی ہے۔دفروں کی چکر لگا کر تھک ہر کے گھر میں بیٹھ گیا اور اس کے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا محمد جاوید نامیمعذور ٹیچر جس اپنے زندگی کے 42سال محکمہ سکول ایجوکیشن میں وقف کردیے اور حکومت کی طرف سے بہترین ٹیچر کا اعزاز بھی حاصل کیا آج یہی بہترین ٹیچر چھ ماہ سے اپنی پنشن کا انتظار کررہا ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس بہترین اور بزرگ ٹیچر کی تذلیل کرنے کی بجائے اس کی پنشن کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنی باقی عمر سکون سے گزار سکے۔
