تازہ تر ین

مرحبا رمضان میں حضرت داﺅدؑاور حضرت سلیمانؑ کے معجزات کا تذکرہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے عالم دین علامہ رشید ترابی نے کہا ہے کہ حضرت داﺅدؑ دیکھنے میں ان کا وجود چھوٹا سا تھا لیکن بہت زیادہ طاقتور تھے۔ حضرت داﺅدؑ اولادِ آلِ اسحاق سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ”ہم نے داﺅدؑ کے لئے لوگوں کو نرم کر دیا“ نبیوں کے سلطان آپ سے بھی لوگوں نے کہا تھا کہ اگر آپ اللہ کے سچے نبی ہیں تو لوہے کو نرم کر کے دکھائیں جس طرح حضرت داﺅدؑ کرتے تھے۔ آپ نے پوچھا پھر ایمان لے آﺅ گے جب انہوں نے اللہ کے حکم سے لوہے کو نرم کر دیا تو ابوجہل جیسا کہتا کہ یہ ہت بڑا جادوگر ہے اس کا اثر تو لوہے پر بھی ہے۔ دینی سکالر علامہ ضیاءاللہ بخاری نے کہا ہے کہ حضرت داﺅدؑ کو پروردگار نے ان کو زبور جیسی کتاب عطا کی۔ جب وہ زبور کی تلاوت کرتے تھے تو قرآن پاک میں ہے کہ اللہ نے پہاڑوں، پرندوں کو فرمایا کہ تم بھی حضرت داﺅد کے ساتھ ساتھ پڑھو۔ حضرت داﺅدؑ جب زبور کی تلاوت کرتے تھے تو ساتھ پہاڑ و پرندے بھی پڑھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سلیمانؑ کو اللہ تعالیٰ نے کمال نعمتوں سے نوازا تھا۔ جنات کو آپ کے ماتحت کر دیا، ہوا کو آپ کے تابع کر دیا اور آپ پرندوں کی زبان بھی سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسنؓ کے اندر ساری انسانیت کی اعلیٰ خوبیاں موجود تھیں۔ نبی کریم نے خود آپؓ کے کان میں اذان دی، اپنی زبان سے گرتی دی۔ سکالر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حضرت سلیمان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے مالا مال کیا تھا۔ آپؑ جنات سے مساجد کی تعمیر کا کام لیا کرتے تھے اور جنات سمندروں کی طے سے لال، جواہرات نکال کر لاتے تھے اور ان سے مساجد کی تزئین و آرائش کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ بلقیس کا تخت آنکھ جھپکتے حاضر کرنے والا صاحب علم تھا۔ بعض مقامات پر ہے کہ وہ جن نہیں تھا بلکہ انسان تھا۔ گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ فنکار بھی دین کو اتنا ہی سمجھتا ہے جتنا عام آدمی سمجھتا ہے۔ فنکاروں کی دین سے دوری کا تصور غلط ہے۔ انہوں نے کلام ”آئے زہرہ کے آنگن میں شاہ امن، نام رکھا ہے جس کا خدا نے حسن“ اور نعت ”یا نبی یانبی یانبی، کالی کملی تیری بھر دے جھولی میری“ پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain