تازہ تر ین

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکیلئے سب سے اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ اعلیٰ اختیارات سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسی ماہ کسی بھی وقت طلب کیا جاسکتا ہے جو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری ٹو وزیراعظم شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق واجد ضیا کا تعلق پولیس سروس گروپ سے ہے اور ان کا 16واں کامن بنتا ہے۔ ان کا شمار پولیس سروس کے سینئر افسران میں ہوتا ہے۔ واجد ضیا نے یکم نومبر 1988ءکو سول سروس کا آغاز کیا اور اس وقت گریڈ 21 میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کو مئی 2015ءمیں سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی تھی اور گریڈ 21 میں ان کی مدت ملازمت کے دو سال مکمل ہوچکے ہیں جو گریڈ 22 میں ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 کے 20 کے قریب افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا 27 مارچ 2022ءکو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain