لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے پنجاب میں چائینز زبان کے فروغ کے لئے تیزی سے کام شروع کر دیا مختلف اضلاع میں چینی زبان کے سنٹرز کے قیام کیساتھ ساتھ چینی زبان کی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں ہزاروں طلبہ چینی زبان سے متعلق تعلیم حاصل کر سکیں گے اس حوالے سے ٹیوٹا کو خصوصی ٹاسک مل گیا تاکہ مزید نئے سنٹرز اور یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے یہ یونیورسٹی چین کی تیان جن یونیورسٹی کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے اس یونیورسٹی میں چائنز لینگونج کے ڈگری کورس بھی کروائے جائےںگے جبکہ ڈگریاں حاصل کرنے والے یہ افراد سی پیک میں آنیوالی نوکریاں بھی حاصل کر سکیں گے ٹیوٹا کی جانب سے 12اضلاع کے 21اداروں میں یہ کورسسز کروائے جا رہے تھے اب 23اضلاع کے 38اداروں میں یہ کورسز کروائے جائیں گے جبکہ تمام سنٹروں میں ڈبل شفٹ میں کلاسز جاری ہیں ٹیوٹا حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے احکامات پر خصوصی کوششیں جاری ہیںاب تک 9ہزار سے زائد طلباکو چینی کورسز کروائے گئے ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ کے دوران مزید 5ہزار 2سو افراد کو کورسز کروائے جائیں گے۔






































