لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تقریب کے میزبان چیف ایڈیٹر خبریں نے کہا اس کتاب کی اشاعت نے ایک ریکارڈ یہ توڑا ہے کہ اس سے قبل کسی تصنیف کے اشتہارات ملک کے اُردو انگریزی اور علاقائی زبانوں میں شائع ہونے والے 26 اخبارات میں شائع نہیں ہوئے جبکہ پاکستان کے خلاف سازش کے اشتہارات اتنی بڑی تعداد میں اخبارات میں چھپے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر مجیب الرحمن شامی نے فقرہ کسا کہ 24 اخبارات میں اشتہارات بلامعاوضہ شائع ہوئے جسپر محفل زعفران زار بن گئی ضیا شاہد نے کہا شامی صاحب یہ دوستوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔ البتہ 2 اخبارات کو ادائیگی کی گئی، شامی صاحب نے پھر یہ کہہ کر حاضرین کو ہنسنے پر مجبر کر دیا کہ ان دو اخباروں کے نام بتائیں تا کہ رقم آپ کو واپس دلائی جا سکے۔