تازہ تر ین

لاہور کے تھانیدار ہو جائیں ہوشیار ،ڈی آئی جی کا اہم اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ )کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے تھانوں کے محرران کوریفریشر کورسز کروانے کا حکم دے دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہرکے تمام تھانوں کے محرران کیلئے رکھے گئے پہلے تربیتی سیشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ کسی بھی تھانہ کا محرر اپنے تھانے میں اہلکاروں کی بائیومیٹرک حاضری، تھانہ کا ریکارڈاوراہلکاروں کے ٹرن آﺅٹ سمیت دیگر تمام معاملات کا محافظ ہوتاہے۔ اس لئے محرران کو رجسٹر کے روایتی کلچر سے نکال کر جدید تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محرران کو ریفریشر کورسز کروائے جائیں گے۔ ریفریشر کورسز میں ریکارڈ مینجمنٹ ، اہلکاروں کا ٹرن آﺅٹ ، روسٹر ڈیوٹی، تھانوں کی صفائی و تھانوں سے متعلق دیگر تمام معاملات کورسز میںرکھے گئے ہیں تاکہ ایک تھانہ کا محرر اپنے تھانے کی مکمل ذمہ داری اُٹھا سکے۔ اگر ہم محرران کو جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کر پائے تو یہ ترقی کی جانب نیا قدم ہوگا۔ محرران کو ریفریشر کورسز کروانے کے حوالہ سے ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریفریشر کورسز کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ آج کے محرر نے کل کا اے ایس آئی اور پھر سب انسپکٹر پروموٹ ہو کر ایس ایچ او کی سیٹ پر تعینات ہونا ہے۔اس لئے ابھی سے ان کی بنیادی تربیت اتنی مضبوط اور پروفیشنل ہو تاکہ انہیں مستقبل میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہماری ان ساری کوششوں کا بنیادی مقصد تھانوں میں آنے والے سائلین سے اچھابرتاﺅاور ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ محرران کی سطح پر ایسی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے محرران تھانہ میں بیٹھ کر اہلکاروں کی حاضری ،ٹرن آﺅٹ و دیگر معاملات نمٹاسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain