لاہور(رپورٹنگ ٹیم)چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریںضیا شاہد کی شائع ہونے والی کتاب ’ ولی خان سے الطاف تک ۔۔۔زبان اور نسل کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف سازش “ کی تقریب رونمائی کے موقع پرسینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،ارشاد احمد عارف اور ضیا شاہد کے درمیان دلچسپ جملے بازی ہوئی ۔ارشاد احمد عارف کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی جانب سے ایک تقریب میں ہندﺅں اور مسلمانوں کی تاریخ زبان اور رہن سہن کو ایک جیسا قرار دینے پر شدید تنقید کی گئی جس پر مجیب الرحمن شامی کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ وہ خود اس تقریب میں موجود تھے اور ان کا مخاطب ہندو نہیں بلکہ سکھ حضرات تھے چونکہ سکھ مذہب میں بھی بت پرستی گناہ ہے تو اسی تناظر میں وزیراعظم نے بات کی ۔چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے کہا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ 2الگ الگ تقاریب ہوئی ہوں اور آپ کو مغالطہ لگا ہو ۔
جملے بازی