اسلام آباد(ویب ڈیسک) خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے 2 روزے پر جدہ پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔ اگر اس ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔