تازہ تر ین

وزیر اعظم کے خلاف گواہی دینے کیلئے اہم سیاسی شخصیت طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان کو کل طلب کر لیا۔ پاناما لیکس کیس کی مزید تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو 13 جون کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث کل پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain