لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر رابطہ کیااورانکی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ د ونوں جماعتوں کے وفود جلد ایک دوسرے سے ملاقات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو۔